ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کھٹرنے امت شاہ کودی ڈیرہ تشددپررپورٹ ،استعفی کے سوال پرمیڈیاکودیادوٹوک جواب

کھٹرنے امت شاہ کودی ڈیرہ تشددپررپورٹ ،استعفی کے سوال پرمیڈیاکودیادوٹوک جواب

Thu, 31 Aug 2017 11:24:39    S.O. News Service

نئی دہلی،30؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہریانہ میں ڈیرہ سچا سودا کے حامیوں کے تشدد کے بعد قانون نظام کولے کرنشانے پرآئے ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر کھٹرنے بی جے پی کے صدر امت شاہ سے ملنے پہنچے۔ذرائع کے مطابق کھٹر نے امت شاہ کے سامنے حکومت کاموقف رکھا۔میٹنگ کے بعدمیڈیاسے مخاطب ہوتے ہوئے کھٹرنے کہاکہ ہم نے امت شاہ سے ملاقات کرکے اپنی رپورٹ دی ہے۔اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں مکمل امن ہے،عدالت کے حکم کی پیروی کی،ہم اپنے کام سے مطمئن ہیں۔وزیراعلی کے عہدے سے استعفے کے سوال پر کھٹر نے کہا کہ کوئی کچھ بھی مانگتارہے، ہم نے صبر سے کام کیا ہے، عدالت کا حکم ماناہے۔دراصل رام رہیم کے حامیوں کے تشدد کے بعد وزیر اعلی منوہر لال کھٹرتنقیدکی زدمیں آگئے تھے،تشدد سے نمٹنے میں انتظامی خامیوں کے بارے میں ہائی کورٹ نے کھٹرکوسخت پھٹکارلگائی تھی۔

اس درمیان خبریں ہیں کہ مرکز کھٹرکولے کرمرکزبھی ناراض ہے اور کھٹرسرکارکوپھٹکارلگائی ہے۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے زیر اعلی کھٹرسے پوچھا کہ جب مرکزی حکومت کی جانب سے فوج کو بھیج دی گئی تو پھر پولیس اہلکاروں کو ہر جگہ کیوں تعینات نہیں کیا گیا تھا۔وزیر داخلہ نے ہر ضلع کی رپورٹ مانگی ہے۔بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے بھی اس معاملے پر ہریانہ کے انچارج انیل جین کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔اجلاس میں کیلاش وجیورگیی بھی موجود تھے،تاہم اجلاس کے بعد خبر آئی کہ منوہر لال کھٹر کی کرسی کوکوئی خطرہ نہیں،کیونکہ وزیراعلی کو عہد سے ہٹانے پر انتظامیہ غیر مستحکم ہوسکتی ہے۔


Share: